سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، عبدالعزیز الوصل
Web Desk
11 September 2026
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالعزیز الوصل نے سلامتی کونسل (UNSC) کے یمن کی صورتِ حال پر منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک حوثی عسکریت پسندوں کے متواتر حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا کامل حق رکھتا ہے اور اپنی قومی سلامتی و شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ سعودی مندوب نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے بار بار کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں کوئی الگ تھلگ واقعات نہیں بلکہ ایک منظم اور جارحانہ پالیسی کا تسلسل ہیں۔
عبدالعزیز الوصل نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ ملیشیا 2014ء سے یمن کی شرعی حکومت کے خلاف بغاوت میں مصروف ہے، جس کی حکمت عملی میں شہریوں، ملکی وسائل اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے غیر قانونی مطالبات مسلط کرنا شامل ہے۔ انہوں نے بحیرہ احمر (Red Sea) اور باب المندب کی اسٹریٹجک گزرگاہوں میں تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حوثی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو بین الاقوامی قانون اور آزادانہ بحری آمدورفت کے خلاف سنگین اور مجرمانہ اقدام قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
الجزائر کا اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان
11 September 2026
این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
11 September 2026
روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی
11 September 2026
روس کے یوکرین کے صنعتی شہر پاولو ہراد پر حملے، 7 افراد ہلاک، 76 زخمی
11 September 2026
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا
11 September 2026
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد
11 September 2026
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
11 September 2026
ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
11 September 2026