ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
Web Desk
11 September 2026
واشنگٹن: امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تہران پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی معیشت میں مشکلات پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، جبکہ امریکی فورسز نے ایران کی 85 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دی ہیں۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکی وزیرِ خزانہ نے ایرانی قیادت، ان کے بیانات اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سخت گیر موقف اختیار کیا۔
اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کی 85 فیصد میزائل بنانے والی فیکٹریاں تباہ ہو چکی ہیں، تاہم تہران ان تباہ شدہ تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جاری کردہ بیانات اور دعوے حقیقت کے بجائے خواہشات اور مفروضوں پر مبنی ہیں، جبکہ وہاں کی قیادت امریکا کو صرف گیدڑ بھبکیاں دے رہی ہے جو واشنگٹن کے لیے مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے امریکی اور عالمی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایرانی دعووں کو بلاوجہ نمائش اور کوریج دے کر انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا ناجائز موقع فراہم کر رہا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کی موجودہ سیاسی و ملٹری صورتِ حال کو ایک ‘زخمی جانور’ سے تشبیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اپنے آخری ایام گن رہی ہے اور یہ ان کے مرتے ہوئے نظام کی آخری سانسیں اور ناکام کوششیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد
11 September 2026
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
11 September 2026
بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ
11 September 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ
11 September 2026
وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم
11 September 2026
ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
11 September 2026
سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی
11 September 2026
ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام
11 September 2026