LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ

Web Desk

11 September 2026

کوئٹہ: کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی اقدامات اور آپریشنز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے سینئر میڈیا نمائندوں اور صحافیوں کے وفد کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران کور کمانڈر نے وفد کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کی بحالی کے لیے جاری اقدامات اور صوبے کو درپیش مختلف درپردہ چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 بریفنگ کے دوران صحافیوں کے وفد نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے مکمل کیے گئے آپریشنز کے دوران قبضے میں لیا گیا اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی دیکھا۔کور کمانڈر کوئٹہ نے زور دے کر کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کا سفر بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔کور کمانڈر سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کے وفد نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری مختلف آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غازیوں کی عیادت کی اور ان کی معنوی جرات کو سراہا۔