LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا

Web Desk

11 September 2026

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرِ صدارت منعقدہ مرکزی قیادت کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کی اندرونی تفصیلات اور لائحہ عمل کی کاپیاں سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا کی اکثریت نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور آئی پی پیز (IPPs) کے خلاف جاری تحریک کو مزید تیز کرتے ہوئے اگلے ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔

 اجلاس کے اکثریت شرکا نے تجویز دی کہ حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتائج اور حکومتی رویے کو دیکھنے کے بعد لانگ مارچ کی حتمی کال 19 ستمبر کی شام یا 20 ستمبر کی صبح دی جانی چاہیے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ صبح یا شام کے اوقات میں مارچ کی شروعات کرنے سے کارکنان اور عوام کو موسم کی شدید گرمی سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومت کے ساتھ اب تک ہونے والی دونوں مذاکراتی نشستوں کی پیش رفت اور تاثرات پر بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف تحریک کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ اگر حکومت نے مذاکرات میں غیر سنجیدگی ظاہر کی تو عوامی تحریک کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔جلاس کے تمام اراکین، بشمول قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر جنجوعہ، پروفیسر ابراہیم، اور جاوید قصوری نے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ اور فیصلے کا پورا اختیار انہیں سونپ دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان گوجرانوالہ میں ہونے والے بڑے عوامی جلسے کے دوران قوم کے سامنے اس آئندہ کے باقاعدہ لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کریں گے۔