LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

Web Desk

11 September 2026

کراچی: سندھ اسمبلی نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان رینجرز (سندھ) کی تعیناتی اور خصوصی اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی آئینی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے۔

منظور کی جانے والی آئینی قرارداد کے تحت سندھ بھر میں رینجرز کی باقاعدہ تعیناتی کی مدت میں 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک کے لیے ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 147 کے تحت کیا گیا ہے، جس کی رو سے رینجرز صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد اور پولیس کی معاونت کے لیے آئندہ ایک سال تک اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

 متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور صوبے کے دیگر اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور سنگین نوعیت کی مجرمانہ سرگرمیوں میں واضح کمی رینجرز کے بر وقت آپریشنز اور تدارک کا نتیجہ ہے۔رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر متعدد کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) سرانجام دیے ہیں، جس سے امن و امان کی بحالی میں مدد ملی ہے۔متن کے مطابق کالعدم تنظیموں کی زیرِ زمین سرگرمیاں، کالعدم گروہ اور روپوش مفرور ملزمان بدستور سیکیورٹی کے لیے بڑا چیلنج اور خطرہ ہیں، جس کے پیشِ نظر عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی موجودگی ناگزیر ہے۔