LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

میاں بیوی اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر نہ لائیں: منیب بٹ

Web Desk

14 October 2026

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ میاں بیوی کو اپنے ذاتی اور ازدواجی مسائل کو سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے باہمی گفتگو اور سمجھ بوجھ سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور جوڑوں میں اپنے اختلافات اور الزامات آن لائن عام کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی زندگی کو عمومی بحث بنانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ منیب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپس کی بات چیت سے معاملات حل نہ ہو رہے ہوں تو سوشل میڈیا کے استعمال کے بجائے خاندان کے بزرگوں کو شامل کر کے صلح صفائی کی راہ نکالنی چاہیے، کیونکہ ازدواجی اور خاندانی مسائل نجی طور پر حل کرنے ہی سے رشتوں کا تقدس برقرار رہتا ہے۔