LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

میرا سابق بوائے فرینڈ ریتک روشن کی خوبصورتی سے عدم تحفظ کا شکار تھا، مرونال ٹھاکر

Web Desk

19 February 2026

بالی وڈ کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ مرونال ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سابقہ غیر ملکی بوائے فرینڈ، اسٹار اداکار ریتک روشن کی شخصیت اور خوبصورتی کی وجہ سے شدید عدم تحفظ (Insecurity) کا شکار ہو گیا تھا۔

محبت میں ریتک روشن جیسا بننے کی کوشش
33 سالہ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ ریتک روشن کے ساتھ فلم “سپر 30” میں کام کر رہی تھیں، تو ان کا غیر ملکی دوست ریتک کی وجاہت سے اس قدر متاثر اور خوفزدہ ہوا کہ اس نے خود کو ریتک کے برابر لانے کی ٹھان لی۔

مرونال کے مطابق: “اس نے ریتک جیسا دکھنے کے لیے سخت ورزش شروع کر دی اور دیکھتے ہی دیکھتے 15 سے 17 کلو وزن کم کر لیا۔”

اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے دوست سے وزن کم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، بلکہ یہ سب اس کے اپنے اندر چھپے عدم تحفظ کا نتیجہ تھا، تاہم بریک اپ کے بعد اس کا وزن دوبارہ بڑھ گیا۔

دھنوش کے ساتھ شادی کی افواہیں اور AI ویڈیوز
اسی انٹرویو کے دوران مرونال ٹھاکر نے جنوبی ہند کے سپراسٹار دھنوش کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں پر بھی خاموشی توڑی۔ انہوں نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے بنائی گئی جعلی ویڈیوز اور ‘کلک بیٹ’ خبریں انتہائی خوفناک اور پریشان کن ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔