موٹرولا نے بھی فولڈ ایبل فون کام شروع کر دیا
Web Desk
7 September 2026
شکاگو/ٹورنٹو: ایپل کے مبینہ فولڈ ایبل آئی فون میں وائیڈ اسکرین ایسپیکٹ ریشو (Wide-screen Aspect Ratio) کی خبروں کے بعد عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں وائیڈ فولڈ ایبل فونز کا نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ سام سنگ، ہواوے اور ایپل کے بعد اب موٹرولا (Motorola) نے بھی بک اسٹائل کے وائیڈ فولڈ ایبل فون پر کام شروع کر دیا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق موٹرولا کے اس نئے فولڈ ایبل فون کے کچھ مبینہ ڈیزائن اسکیچز (Design Sketches) منظرِ عام پر آئے ہیں، جن سے ڈیوائس کے مجموعی ڈیزائن اور ڈسپلے کا اندازہ ہوتا ہے۔ لیک ہونے والے اسکیچز کے مطابق فون کو کھولنے پر نسبتاً وسیع اور چوڑا اندرونی ڈسپلے نظر آتا ہے، جس پر پنچ ہول سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
ڈیوائس کے بیک پینل پر ایک ہوریزونٹل (افقی) کیمرا بار موجود ہے جو گوگل پکسل (Google Pixel) فونز کے ڈیزائن سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس کیمرا بار میں دو کیمرا لینز اور فلیش شامل ہیں، جو فون کو کسی ہموار سطح یا میز پر رکھتے وقت ہلنے (Wobbling) سے محفوظ رکھے گا۔ اگرچہ ابھی تک ڈیوائس کے حتمی سائز، ڈائمینشنز، ہارڈ ویئر اسپیکس، قیمت اور لانچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ موٹرولا کا یہ قدم فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلے کو مزید سخت کر دے گا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026