مہمند باجوڑ شاہراہ پر موٹر کار کھائی میں جا گری، 6 جاں بحق
Web Desk
30 January 2026
تحصیل پنڈیالئ میں مہمند باجوڑ شاہراہ کے مقام ڈنڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شبقدر جانے والی موٹر کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور کئی میٹر گہرائی میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں سے دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد علاقے میں شدید ہنگامی صورتِ حال پیدا ہو گئی اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
حادثے کے نتیجے میں علاقے کی فضا سوگوار ہے اور مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے مزید حفاظتی اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026