LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر کی:علیمہ خان  شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور 8ذوالحج: مناسک حج کا آغاز، 20 لاکھ سے زائد عازمین منیٰ پہنچنے لگے بلوچستان حملہ پوری قوم کے دل پر وار ہے: نواز شریف واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چیٹ ممکن ہوگی امریکی صدر ٹرمپ کا ایران امریکا جنگ کو ’الوداع‘ کا اشارہ، اے آئی تصویر اور پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ٹرین دھماکے سمیت بلوچستان میں بڑھتی بدامنی پر انسانی حقوق کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار بھارت میں شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ویرات کوہلی ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملائے بغیر گزر گئے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید پاکستان : اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ، 83 پروازیں منسوخ حجاج کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل، مقدس مقامات کی فضائی نگرانی سخت عید تعطیلات میں تبدیلی، سندھ میں 26 سے 28 مئی تک چھٹیاں ہوں گی  بیوی کی رضامندی کے بغیر خلع ممکن نہیں:سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

لاہور میں سنار کی دکان سے 20 کلو سے زائد سونا غائب ، پولیس نے تفتیش شروع کردی

Web Desk

11 December 2025

لاہور کے علاقے اچھرہ میں سنار کی ایک دکان سے 20 کلوگرام سے زائد سونا غائب ہونے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ متعدد جیولرز نے اپنا سونا وسیم اختر نامی تاجر کے پاس امانتاً رکھا ہوا تھا، جو کئی روز سے دکان پر موجود نہیں تھا۔

دکانداروں کے مطابق تاجر شیخ وسیم کے طویل غائب رہنے پر شکوک پیدا ہوئے، جس پر تاجروں نے دکان کے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا تو 20 کلو سے زائد سونا غائب نکلا۔ متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ غائب شدہ سونے کی مالیت 76 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
اسی دوران شیخ وسیم کی مبینہ طور پر سونا لے کر جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں اسے دکان سے بیگ لے کر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکانداروں نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ شیخ وسیم 60 لاکھ روپے کی کمیٹی رقم بھی لے کر فرار ہو گیا۔
متاثرہ دکاندار محمد احمد نے واقعے کی رپورٹ کے لیے اچھرہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے