بھارتی اداکارہ کا معروف ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کا الزام
Web Desk
25 March 2026
ممبئی/پریاگ راج: مہا کمبھ میلے میں رودرکش فروخت کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مونا لیزا بھوسلے نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور اسکرین رائٹر سنوج مشرا پر جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران مونا لیزا نے دعویٰ کیا کہ فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہراساں کیا گیا۔
اداکارہ کے مطابق، نیپال اور دیرادون میں شوٹنگ کے دوران سنوج مشرا نے کئی بار ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں نازیبا طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ مونا لیزا نے الزام لگایا کہ مذکورہ ہدایت کار فلموں میں کام دینے کے بہانے نوجوان لڑکیوں کا استحصال کرتا ہے۔ انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے ساتھ دینے کے بجائے اسے ‘پہلی فلم’ قرار دے کر خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔
مونا لیزا، جنہوں نے حال ہی میں تمام تر سماجی مخالفت کے باوجود اپنے مسلمان دوست محمد فرمان خان سے شادی کی ہے، نے انکشاف کیا کہ اب انہیں اور ان کے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ واضح رہے کہ مونا لیزا بھوسلے کی شہرت کا آغاز پریاگ راج کے میلے سے ہوا تھا جہاں ان کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026