LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: مومنہ اقبال

Web Desk

23 February 2026

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامی صورتحال کو سراہتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لیے بھی وہاں مریم نواز جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں مومنہ اقبال کو پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، “ماشاءاللہ اس وقت پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔” دورانِ پروگرام جب میزبان فیصل قریشی نے ان سے کراچی کے مسائل پر بات کرنے اور حکمرانوں سے اپیل کرنے کا کہا تو مومنہ نے برجستہ جواب دیا، “میں نے تو خود پوچھا ہے کہ کراچی والوں کا بھی کوئی (وارث) ہے؟ ہمیں بتا دیں۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب وہ اپنا زیادہ تر وقت کراچی میں گزارتی ہیں، اس لیے یہ شہر بھی ان کا اپنا ہے مگر یہاں کے مسائل دیکھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے مشورہ دیا کہ اگر ایک مریم نواز کراچی آ جائیں تو شاید یہاں کا حال بھی اچھا ہو جائے۔ مومنہ اقبال کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں صارفین پنجاب اور کراچی کے انتظامی فرق پر تبصرے کر رہے ہیں۔