LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

وزارت آئی ٹی اور میٹا کا پاکستانی ایس ایم ایز کیلئے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز

Web Desk

27 August 2026

اسلام آباد: وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے ‘میٹا’ (Meta) نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کی ڈیجیٹل صلاحیتیں بڑھانے کے لیے “سمال بزنس گروتھ اکیڈمی” کا مشترکہ طور پر آغاز کر دیا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اکیڈمی میں شمولیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ باقاعدہ تربیتی سیشنز کا آغاز ستمبر 2026 سے ہوگا۔ اس تعلیمی و تربیتی پروگرام کے تحت ملک بھر کے 1,000 سے زائد چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو بالکل مفت ڈیجیٹل تربیت فراہم کی جائے گی۔ اکیڈمی کا بنیادی مقصد مقامی کاروباری اداروں کو مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید ٹولز اور ڈیجیٹل تکنیکوں کے استعمال میں مہارت فراہم کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس پروگرام میں خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں اور نئی صنعت کار خواتین کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تربیت کے دوران شرکا کو فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس ایپ بزنس کی مدد سے ہدف شدہ صارفین تک رسائی، برانڈ ویلیو بڑھانے اور کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کی عملی مشقیں کروائی جائیں گی۔

وزارتِ آئی ٹی نے تمام خواہشمند کاروباری افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اکیڈمی کی ویب سائٹ پر جا کر جلد از جلد اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کروائیں۔