LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان

ثاقب چدھڑ کے مومنہ اقبال اور ان کی بہن پر سنگین الزامات

Web Desk

6 September 2026

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی (MPA) ثاقب چدھڑ نے پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کی بہن رمشا اقبال کے خلاف سنگین مالی و بلیک میلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں، جس سے دونوں کے درمیان جاری قانونی تنازع مزید شدید ہو گیا ہے۔

اس قانونی کشمکش کا آغاز چند ماہ قبل ہوا تھا جب مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک سیاسی شخصیت کی جانب سے ہراسانی کا دعویٰ کرتے ہوئے معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں دائر کیا تھا۔ تاہم، اب ثاقب چدھڑ نے اپنے پہلے تفصیلی انٹرویو میں موقف اپنایا کہ اداکارہ کی بہن رمشا اقبال کو وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا لے کر گئے اور اپنی سیکیورٹی کمپنی میں نوکری دی، جہاں انہوں نے ان کے بزنس پارٹنر پر ہراسانی کا کیس بنا کر ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی۔ ان کا الزام ہے کہ دونوں بہنوں نے ان کے خلاف بھی یہی طریقہ کار اپنایا۔

ثاقب چدھڑ نے دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال ان کی پہلی شادی سے واقفیت کے باوجود ان سے دوسری شادی پر آمادہ تھیں۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ مومنہ اقبال کے وکیل نے معاملے کو دبانے کے لیے ان سے پہلے 20 کروڑ اور بعد میں 11 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، جبکہ اپنے ان دعوؤں کے ثبوت کے طور پر انہوں نے مبینہ صلح نامہ اور ملاقات کے شواہد بھی پیش کیے۔ پولیس اور قانونی ادارے دونوں فریقین کے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔