LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

میرب علی نے 2025 کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا

Web Desk

4 January 2026

ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کی زندگی کا اب تک کا سب سے مشکل سال ثابت ہوا۔ فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سال کے اختتامی لمحات میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی ذاتی جدوجہد اور احساسات کا کھل کر اظہار کیا۔

ویڈیو پیغام میں میرب علی نے کہا کہ 2025 کے اختتام پر انہیں خوشی ہے کہ یہ سال گزر رہا ہے، کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار انہیں بے شمار مشکلات کا سامنا اکیلے کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی ایسے مرحلوں میں داخل ہو جاتی ہے جہاں انسان کو لگتا ہے کہ وہ مزید برداشت نہیں کر سکتا، مگر اللہ تعالیٰ ہر مشکل کے بعد آسانی عطا فرماتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر انسان دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے تو اچھائی لوٹ کر ضرور آتی ہے۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں، اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی محبت اور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں گھر والوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ سال 2025 کے وسط میں گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اداکارہ میرب علی سے تین سالہ منگنی ختم کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا، جس کے بعد یہ سال میرب علی کے لیے ذاتی طور پر خاصا کٹھن ثابت ہوا۔