میرب علی نے لا کالج سے گریجویشن مکمل کرلی، فرینڈزسرپرائز پارٹی کی تصاویر وائرل
Web Desk
17 December 2025
معروف اداکارہ میرب علی کی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے موقع پر ان کے دوستوں کی جانب سے ایک خصوصی گریجویشن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں میرب علی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، گریجویشن پارٹی کے کیک پر وکیل صاحبہ کے الفاظ نمایاں تھے جبکہ بیک ڈراپ پر چمکتے ہوئے غباروں سے کیس کلوزڈ تحریر کیا گیا تھا جو ایک قانون کی گریجویٹ کے لیے خاص طور پر موزوں تھا۔سرد موسم کی اس شام میں منعقد ہونے والی تقریب میں فیری لائٹس، تازہ پھولوں، دلکش سجاوٹ اور گرمجوش ماحول نے محفل کو یادگار بنا دیا، یہ ایک سادہ مگر پُرخلوص تقریب تھی جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی، پارٹی کے دوران اداکارہ نے جینز کے ساتھ سادہ ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔اداکارہ میرب علی نےانسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے دوستوں نے گریجویشن پارٹی دے کر انہیں حیران کردیا اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں، لا کالج سے گریجویٹ ہونے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ساتھی فنکاروں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی نے باہمی رضا مندی سے اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں ریلیف مل گیا
29 May 2026
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو سزا
29 May 2026
ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
29 May 2026
معروف شاعر بشیر بدر 91برس کی عمر میں بھوپال میں انتقال کر گئے
28 May 2026
ایبولا وبا کے باعث یوگینڈا نے کانگو کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی
28 May 2026
وہ معروف اداکارائیں جو ڈاکٹر ہیں
28 May 2026
عید پر شوبز ستاروں کا خوبصورت انداز، جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر
28 May 2026
بھارتی سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
27 May 2026