LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ

میر رضا کی پراسرار موت: سندھ حکومت کا حقائق سامنے لانے کیلئے جوڈیشل انکوائری کا اعلان

Web Desk

9 August 2026

سندھ حکومت نے میر رضا کی پراسرار موت کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سفارشات کی روشنی میں حقائق سامنے لانے کے لیے جوڈیشل انکوائری کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی گئی، جس کی سربراہی سندھ ہائیکورٹ کے جج کریں گے۔ کمیشن کی تشکیل کے بعد تمام تر پولیس تحقیقاتی ٹیموں کو بھی اسی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیس سے متعلق اب تک کی تفتیش میں کسی ہائی پروفائل شخصیت کے ملوث ہونے کا عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم معاملے کی حساسیت کے پیش نظر جوڈیشل انکوائری وقت کی ضرورت ہے۔

کیس کی پیشرفت میں اہم موڑ اس وقت آیا جب قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کے بعد تفتیش کا رخ یکسر تبدیل ہو گیا اور اغوا کے ابتدائی مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کر دی گئی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ کیس کی پرانی تحقیقاتی ٹیم کو بھی تبدیل کر کے ڈی آئی جی عامر فاروقی کی سربراہی میں 5 رکنی نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کو یہ بھی اعتماد دیا گیا ہے کہ وہ جس پولیس افسر پر بھی چاہیں گے، اسے اس نئی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔