معمولی باتوں کو غلط رنگ دیا جاتا ہے، سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہوں: ماہرہ خان
Web Desk
17 November 2025
ماہرہ نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران گفتگو میں ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو، اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟‘
اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کیلئے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں نے انہیں تنقید کا بہانہ بنا لیا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل میں سوالوں سے بچتی ہوں اور اگر بات کروں تو الفاظ بڑی احتیاط سے چنتی ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک چھوٹی سی بات بھی غلط انداز میں پھیلائی جاسکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026