جینیفر لوپیز جیسی نظر آنے والی خاتون کی گرفتاری، تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا
Web Desk
19 September 2026
امریکی ریاست منیسوٹا میں چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والی ایک خاتون کی گرفتاری کے وقت لی گئی تصویر (مگ شاٹ) سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین ششدر رہ گئے، کیونکہ خاتون کی رنگت اور خدوخال معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز (Jennifer Lopez) سے غیر معمولی حد تک مشابہت رکھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ سیرینا نامی خاتون کو منیسوٹا کے علاقے مونٹیسیلو سے تقریباً 580 ڈالر مالیت کی پاور ٹول بیٹریاں چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
تاہم، یہ گرفتاری اس وقت وائرل خبر بن گئی جب پولیس کی جانب سے جاری کردہ خاتون کی تصویر انٹرنیٹ پر سامنے آئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے سیرینا کی شکل و صورت کو 57 سالہ جینیفر لوپیز کا ہم شکل قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے گلوکارہ کے 2002 کے مشہور گانے ‘جینی فرام دی بلاک’ کا حوالہ دیتے ہوئے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔ صارفین نے اس غیر معمولی مشابہت کو ’ناقابلِ یقین‘ قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق سیرینا کو گرفتاری کے اگلے ہی روز ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
19 September 2026
اداکارہ ملی بوبی براؤن کے گھر دوسرے بچے کی آمد، ننھے مہمان کی پہلی جھلک بھی شیئر کر دی
18 September 2026
فلسطین کی حمایت پر ساتھی گلوکار کو ٹور سے ہٹانے پر تنقید، ایڈ شیران کا 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
18 September 2026
’دوسروں کو خوش رہنے دو‘ علی ظفر اداکارہ کترینہ کے بڑھتے وزن پر ہونیوالی تنقید پر بول پڑے
18 September 2026
اداکارہ و میزبان کرن خان نے مکہ مکرمہ میں اشتیاق بیگ سے نکاح کر لیا
18 September 2026
اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کر دی
17 September 2026
شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال
17 September 2026
ایمیز ایوارڈ میں سیلینا گومز کی نئی تصاویر وائرل، سرجری کی افواہیں پھر گردش میں
17 September 2026