دوبارہ کسی شوبز خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق نہیں رکھوں گا، میکال ذوالفقار
Web Desk
23 August 2026
پاکستان کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی تعلقات اور اپنے ماضی کے تجربات پر کھلم کھلا اظہارِ خیال کیا ہے۔ اپنے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا رومانوی تعلق ایک اداکارہ کے ساتھ تھا، تاہم اس تجربے کے بعد وہ مستقبل میں کسی بھی اداکارہ کے ساتھ رشتہ قائم کرنے کے خواہش مند نہیں۔ میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کی توقع رکھتی ہیں، اور وہ فی الوقت اس نوعیت کی جذباتی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ شوبز جوڑیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے منیب بٹ اور ایمن خان کی مثال دی اور کہا کہ کم عمری اور کیریئر کے شروعات میں بننے والے رشتے زیادہ پائیدار ہوتے ہیں، جبکہ مضبوط کیریئر بننے کے بعد اداکارانہ رشتوں کو سنبھالنا نسبتاً مشکل ثابت ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026