LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام

میکسیکو: خاتون میئر کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، مالیاتی سکینڈل میں تبدیل

Web Desk

8 July 2026

میکسیکو میں ایک خاتون میئر کے مبینہ اغوا کا سنسنی خیز واقعہ پولیس کی تفصیلی تحقیقات کے بعد ایک بڑے مالیاتی اور سیاسی اسکینڈل کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ اغوا کا یہ پورا ڈراما مبینہ طور پر بلدیاتی فنڈز میں کی گئی بھاری خردبرد کو چھپانے کے لیے رچایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، رواں سال 31 مئی کو ٹینینسِنگو (Tenancingo) کی میئر نینسی نیپولیز اور ان کی بہن کو ان کے گھر کے قریب سے تین مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔ عینی شاہدین کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کی، جس کے نتیجے میں نینسی نیپولیز کو کچھ دیر بعد ہی ایک ویران سڑک سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ ابتدائی بیان میں میئر نے پولیس کو بتایا تھا کہ اغوا کاروں نے رہائی کے بدلے 4 کروڑ پیسو تاوان مانگا تھا اور یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ اگر رقم نہیں ہے تو بلدیاتی کونسل کے فنڈز سے ادائیگی کر دی جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اغوا کاروں کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

تاہم، کئی ماہ پر محیط گہرائی سے کی جانے والی تحقیقات اور متعدد ملزمان کی گرفتاری کے بعد اس کیس نے بالکل نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق، گرفتار افراد نے اعتراف کیا ہے کہ اس مبینہ اغوا کی اصل منصوبہ بندی خود نینسی نیپولیز کے شوہر اور ان کے بھائی نے کی تھی، تاکہ بلدیاتی خزانے سے 4 کروڑ پیسو بطور تاوان ادا کرنے کا جواز پیدا کر کے پرانی مالی خردبرد پر پردہ ڈالا جا سکے۔

تحقیقات کے دوران یہ حیران کن انکشاف بھی ہوا کہ خاتون میئر کے شوہر اور بھائی نے اس واردات سے قبل مبینہ اغوا کاروں سے تقریباً 150 مرتبہ رابطہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ایک آڈیو ریکارڈنگ میں نینسی نیپولیز کے شوہر مبینہ طور پر اغوا کی اس جعلی منصوبہ بندی کے عوض اغوا کاروں کو 28 ہزار ڈالر کی پیشکش کرتے ہوئے بھی پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میئر کے شوہر اور بھائی اس وقت مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاہم، ان سنگین الزامات پر عدالت کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ آنا باقی ہے۔