میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور
Web Desk
14 February 2026
میٹا سیکیورٹی اور نجی معلومات کے تحفظ سے متعلق خدشات کے باوجود اپنے اسمارٹ چشموں میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
The New York Times کی تازہ رپورٹ کے مطابق ’نیم ٹیگ‘ نامی مجوزہ فیچر چشمہ پہننے والے افراد کو اُن لوگوں کی شناختی معلومات فراہم کرے گا جنہیں وہ سامنے دیکھ رہے ہوں گے۔
اخبار کے مطابق کمپنی کے ایک اندرونی یادداشت نامے میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سیکیورٹی اور نجی معلومات کے تحفظ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی امریکا میں جاری سیاسی صورتحال کے تناظر میں اس فیچر کو متعارف کرانے میں ممکنہ فائدہ دیکھ رہی ہے۔
یادداشت نامے کے مطابق مصنوعات کو ایسے وقت میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جب بعض سماجی تنظیموں کی توجہ دیگر معاملات پر مرکوز ہو، تاکہ ممکنہ مخالفت کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026