LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

Web Desk

30 May 2026

کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ (Meta) نے اپنے مقبول ترین ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین سے پیسے وصول کرنے کا ایک بڑا اور دور رس فیصلہ کر لیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے باقاعدہ طور پر اپنے تمام پلیٹ فارمز کے ’پریمیم ورژنز‘ (Premium Versions) متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت جو صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، انہیں عام صارفین کے مقابلے میں کئی اضافی فیچرز، جدید ٹولز اور خاص سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

میٹا کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق، پریمیم سروس استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ہر ایپلیکیشن کی فیس علیحدہ سے ادا کرنا ہوگی، جس کا شیڈول درج ذیل ہے:

سوشل میڈیا ایپ متوقع ماہانہ سبسکرپشن فیس
فیس بک (Facebook) 3.99 امریکی ڈالر
انسٹاگرام (Instagram) 3.99 امریکی ڈالر
واٹس ایپ (WhatsApp) 2.99 امریکی ڈالر

ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے فی الحال یہ اضافی اور پریمیم فیچرز محدود پیمانے پر متعارف کروائے جا رہے ہیں، تاہم میٹا انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مستقبل قریب میں اس پیڈ سبسکرپشن کے اندر مزید کئی جدید اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی فیچرز شامل کیے جائیں گے۔

انسٹاگرام کے پریمیم ورژن کے لیے رقم ادا کرنے والے صارفین کو چند انتہائی دلچسپ اور منفرد آپشنز ملیں گے، جو عام ورژنز میں دستیاب نہیں ہیں:

  • اسٹوری ری واچ (Story Re-watch): پریمیم صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی اپ لوڈ کردہ اسٹوری کو کتنی بار دوبارہ (Repeat) دیکھا گیا ہے، البتہ سیکیورٹی پالیسی کے تحت یہ معلوم نہیں ہو سکے گا کہ کس صارف نے اسے دوبارہ دیکھا۔

  • اسٹوری کا دورانیہ: عام طور پر اسٹوری 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتی ہے، لیکن پریمیم صارفین اسے مزید 24 گھنٹے (مجموعی طور پر 48 گھنٹے) تک برقرار رکھ سکیں گے۔

  • اضافی پروموشن: ہر ہفتے پریمیم صارف کی ایک مخصوص اسٹوری کو الگوریتھم کے ذریعے اضافی ریچ اور پروموشن دی جائے گی۔

  • مخفی پری ویو (Secret Preview): صارفین کسی دوسرے کی اسٹوری کو ‘ویور لسٹ’ میں اپنا نام ظاہر کیے بغیر چپکے سے دیکھ (Preview) سکیں گے۔

  • سرچ ان ویورز (Search in Viewers): اپنی اسٹوری دیکھنے والے افراد کی لسٹ میں سے مخصوص دوستوں یا اکاؤنٹس کو نام لکھ کر سرچ کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

میٹا کے اس اقدام کو ڈیجیٹل مارکیٹ میں آمدن بڑھانے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ مفت سوشل میڈیا استعمال کرنے کے عادی صارفین اس پریمیم سروس کو کس حد تک قبول کرتے ہیں۔