LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کیلئے مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کرا دیا

Web Desk

5 December 2025

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ دونوں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے صارفین بہت جلد ایک ہی جگہ معاونت حاصل کرسکیں گے۔

اس مقصد کے لیے ایک نیا سپورٹ ہب متعارف کرایا جا رہا ہے۔میٹا کی جانب سے اکثر کارآمد سیٹنگز اور تفصیلات کو متعدد فیچرز میں دبا دیا جاتا ہے، مگر اس نئی تبدیلی کا مقصد ایک مرکزی ہب کے ذریعے صارفین کو معاونت فراہم کرنا ہےکمپنی نے بتایا کہ یہ نیا ہب اکاؤنٹ کو درپیش مسائل کو رپورٹ کرنے کا عمل آسان بنائے گا اور آپ جن سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہوں گے، وہ زیادہ تیزی سے تلاش کرسکیں گے۔یہ نیا ہب دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے صارفین کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔میٹا نے ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سپورٹ اسسٹنٹ کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پہلے فیس بک میں آزمائش کی جائے گی اور پھر میٹا کی دیگر ایپس کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کی جانب سے اکاؤنٹ ریکوری کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔ایسے صارفین جن کے اکاؤنٹ حادثاتی طور پر یا ہیک ہونے کی وجہ سے لاک ہو جاتے ہیں، وہ اب انہیں آسانی سے ریکور کرسکیں گے۔