LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

میٹا نے مشہور اے آئی کمپنی خرید لی

Web Desk

1 January 2026

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سنگاپور کے اے آئی اسٹارٹ اپ Manus کو خرید لیا ہے۔ اس اقدام کو میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اگرچہ میٹا کو حالیہ عرصے میں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیل دو ارب ڈالر سے زائد مالیت میں طے پائی ہے۔

Manus نے رواں برس کے آغاز میں اپنا پہلا ’عام استعمال‘ کا اے آئی ایجنٹ متعارف کرایا تھا، جسے صارفین تحقیق، کوڈنگ اور دیگر متعدد ڈیجیٹل کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپنی صارفین کو فیس کے عوض سبسکرپشن سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ Manus کے اے آئی ٹولز اس وقت دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں صارفین کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس حصول سے میٹا کو اے آئی کے میدان میں مسابقتی برتری حاصل ہوگی اور اس کے سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مزید جدید اور مؤثر بن سکیں گے۔