میٹا کا سنگاپور میں قائم اے آئی کمپنی مینس کو حاصل کرنے کا اعلان
Web Desk
31 December 2025
ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کے لیے سنگاپور میں قائم اے آئی کمپنی مینس کو حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ٹیک انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے سخت مقابلے کے تناظر میں میٹا کی اے آئی میں تیز رفتار سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔ میٹا اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنی صارف اور کاروباری مصنوعات میں ضم کرے گی۔
مینس ایک جنرل پرپس اے آئی ایجنٹ تیار کرتی ہے جو ڈیجیٹل ملازم کی طرح کام کرتے ہوئے تحقیق، آٹومیشن اور پیچیدہ امور کم ہدایات پر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اے آئی ایجنٹ مارکیٹ تجزیہ، کوڈنگ اور ڈیٹا اینالیسس میں مہارت رکھتا ہے اور اس کی کارکردگی کو بعض رپورٹس میں اوپن اے آئی کے ڈیپ ریسرچ ٹول سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں 125 ملین ڈالر سالانہ آمدنی کا ہدف حاصل کیا۔
اگرچہ معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم میٹا مینس کی سروسز کو چلائے گی، فروخت کرے گی اور میٹا اے آئی سمیت اپنی دیگر مصنوعات میں شامل کرے گی۔ مینس، جو پہلے بیجنگ کی بٹرفلائی ایفیکٹ ٹیکنالوجی کا حصہ تھی، جیو پولیٹیکل خطرات کے پیش نظر چین سے سنگاپور منتقل ہوئی اور اب چین سے مکمل علیحدگی اختیار کرے گی۔ کمپنی نے رواں سال 75 ملین ڈالر کی فنڈنگ بھی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ میٹا اس سے قبل اسکیل اے آئی میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور اس کے سی ای او کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ اس تازہ خریداری سے میٹا کو فوری طور پر اے آئی بزنس میں فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ مارک زکربرگ کی قیادت میں مصنوعی ذہانت اب میٹا کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026