LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں مہرین علی کا کارنامہ ، سری لنکا کے خلاف 230 رنز، تاریخ رقم

Web Desk

15 November 2025

ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہرین علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 230 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ ویمنز بلائنڈ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر بن گئیں۔

مہرین علی نے صرف 78 گیندوں پر 230 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 39 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے 70 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی۔

ریکارڈ اننگز کے بعد مہرین علی نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعزاز پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل، اپنے والدین اور پوری قوم کے نام کرتی ہیں۔

میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔ 332 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے میرانی نے 51 اور متیشا نے 29 رنز بنائے۔ پاکستان کی بولنگ میں نور فاطمہ، حوریہ ملک اور سمیرا ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔