مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
Web Desk
28 December 2025
پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
خیال رہے کہ مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، مہربانو ایک باصلاحیت اور جرات مند پاکستانی اداکارہ ہیں، جو ڈراموں اور فلموں میں اپنے بے خوف کرداروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب (Q&A) سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے سادہ اور دو ٹوک جواب دیا نہیں۔
ان کے اس مختصر مگر واضح جواب نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے جو سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں شدت اختیار کر چکی تھیں۔
یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی سے متعلق تمام تصاویر اچانک غائب ہوگئی تھیں، حتیٰ کہ شادی کی کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔
عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک اور اظہارِ خیال میں بے باک مہربانو کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026