راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر وائرل
Web Desk
27 December 2025
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اور غزل گائیک استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی بیٹی ماہین خان کی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا، جو رخصتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔
چند روز قبل ماہین خان کا نکاح لاہور میں ایک خوبصورت اور نجی تقریب میں انجام پایا، جس میں راحت فتح علی خان اور ان کے اہلِ خانہ خوشی سے جھومتے نظر آئے۔ اس موقع پر قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن پر بعض صارفین کی جانب سے ماہین خان کے لباس کے انتخاب پر تنقید بھی کی گئی۔ تاہم اب ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
شادی کی ان تقریبات پر شوبز اور موسیقی سے وابستہ شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے ماہین خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026