LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک

ریشم غربت پر لیلیٰ کا مذاق اڑایا کرتی تھی، میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

Web Desk

31 August 2026

لاہور: لالی ووڈ کی معروف اور خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا نے اپنی قریبی دوست و فلم اسٹار لیلیٰ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے سینئر اداکارہ ریشم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ ان دنوں ایک نجی پاکستانی ریئلٹی شو میں شرکت کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جہاں ناظرین ان کے انداز اور صلاحیتوں کو داد دے رہے ہیں۔ اسی دوران اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے لیلیٰ کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور ان کی زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھایا۔ میرا نے انکشاف کیا کہ لیلیٰ بچپن سے اپنے خاندان کی اکیلی کفالت کرتی رہی ہیں اور انہوں نے حالات کی سختی کے باعث اپنا گھر، گاڑی اور زیورات تک کھو دیے تھے۔

اداکارہ میرا نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ ریشم نے لاہور میں تقریباً 20 سال تک لیلیٰ کو شدید پریشان کیا اور ان کی مالی تنگی و غربت کا مذاق اڑایا۔ میرا کے مطابق ریشم نے لیلیٰ کو ان کا اپنا گھر یا گاڑی نہ ہونے پر ہمیشہ نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ میرا نے لیلیٰ کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے انہیں ریئلٹی شو کی واقعی ’کوئین‘ اور جیت کی حقدار قرار دیا، نیز دعاؤں کا اظہار کیا کہ وہ اب جلد شادی کر کے ایک پرسکون زندگی گزاریں۔