ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مریض شدید مالی دباؤ کا شکار
Web Desk
28 March 2026
ملک بھر میں مہنگائی کی لہر نے اب غریب اور متوسط طبقے کے لیے جینا محال کر دیا ہے۔ حالیہ لہر میں مختلف بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے مریضوں کو شدید مالی اور ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اینٹی بائیوٹک، پین کلر، شوگر، بلڈ پریشر، معدے کے السر اور الرجی جیسی عام ادویات اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق روزمرہ استعمال کی مشہور ادویات بشمول بی وی ڈوکس، سٹروسوڈا، ٹایوور، سربیکس زی، لائسومائٹ لوشن، میٹس اور ڈپریکیپ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کیریسیف، سیفکس، ازیٹما، ایسی فائل اور گیٹرل جیسی اہم ادویات بھی مہنگی کر دی گئی ہیں۔ سب سے تشویشناک امر یہ ہے کہ ادویات کے مختلف بیچز (Batches) میں قیمتوں کا واضح فرق پایا جا رہا ہے، جس نے ڈرگ پرائسنگ اور مانیٹرنگ سسٹم پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔
شہریوں نے حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP) کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ دائمی امراض (Chronic Diseases) میں مبتلا مریضوں کے لیے علاج جاری رکھنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ادویات مہنگی ہونے کے باعث مریض اپنا علاج ادھورا چھوڑ سکتے ہیں، جس سے عوامی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈرگ لائر فورم نے اس معاملے پر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرنے اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026