رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کی وجہ ریٹنگ کی دوڑ اور بھاری بجٹ ہے: مایا خان
Web Desk
6 March 2026
معروف میزبان و اداکارہ مایا خان نے رمضان ٹرانسمیشنز کے گرتے ہوئے معیار اور بڑھتی ہوئی سنسنی خیزی پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مایا خان کا کہنا تھا کہ چینلز کی جانب سے سنسنی خیز مواد تیار کرنے کے لیے بھاری بجٹ دیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ ویوز اور سرخیاں حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے اداکاروں کی میزبانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فنکاروں کو ڈراموں کے ‘ری رنز’ پر رائلٹی نہیں ملتی اور نہ ہی مناسب معاوضہ دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کئی اداکار مالی مجبوری میں ایسے شوز کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں۔ مایا خان نے ماضی میں وینا ملک کے وائرل استغفار کلپ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے صرف اداکارہ نہیں بلکہ وہ پروڈیوسرز بھی ذمہ دار تھے جو بیک گراؤنڈ سے ہدایات دے رہے تھے۔ ان کے بقول، پیشہ ورانہ مہارت کے بجائے توجہ حاصل کرنے والے مواد کو ترجیح دینا میڈیا انڈسٹری کا ایک منفی رجحان بن چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026