LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں

Web Desk

1 October 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اور معاف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کے ہاں پہلے بچے کی توقع سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد فروری 2025ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کے بارے میں ان کی شادی کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں ماورا حسین کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر کے بعد ان قیاس آرائیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب اداکارہ نے ایک کیک کی تصویر پوسٹ کی، جس پر انہیں “سب سے پیاری ماما” لکھ کر مخاطب کیا گیا تھا۔ اگرچہ ماورا حسین نے کچھ ہی دیر بعد یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حذف کر دی، تاہم صارفین نے اسے مبینہ خوشخبری کو فی الحال پوشیدہ رکھنے کی کوشش قرار دیا۔ اس تمام تر چہ مگوئیوں کے باوجود ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جانب سے تاحال والدین بننے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر جاری یہ دعوے فی الحال محض قیاس آرائیاں ہی ہیں۔