LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

عمر، خوبصورتی اور کاسمیٹک سرجری؛ متھیرا نے پہلی بار کھل کر سب کچھ بتا دیا

Web Desk

31 July 2026

پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ متھیرا نے اپنی عمر اور کاسمیٹک سرجریز سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شخصیت اور زندگی کے ہر مرحلے پر پرُاعتماد ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 34 سالہ متھیرا نے بتایا کہ انسان ہمیشہ جوان نہیں رہ سکتا، اس لیے وہ اپنی عمر چھپانے میں یقین نہیں رکھتیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک حادثے کے باعث ناک متاثر ہونے پر انہوں نے ترکی میں سرجری کروائی تھی، جبکہ وہ وقتاً فوقتاً بوٹوکس، فلرز اور تقریباً 15 سال قبل لیپوسکشن بھی کروا چکی ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کی مثال دیتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے نے خواتین کے بوڑھے ہونے کو غیر ضروری طور پر منفی تصور بنا دیا ہے، حالانکہ یہ ایک فطری عمل ہے جسے شرمندگی کے بجائے اعتماد کے ساتھ قبول کیا جانا چاہیے۔