ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں، مشال خان
Web Desk
23 August 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران شادی اور اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ ڈراموں میں منفی کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے بتایا کہ جب بھی ان کی شادی ہوگی، وہ اسے مکمل طور پر نجی (پرائیویٹ) رکھنا چاہتی ہیں اور خواہش مند ہیں کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی سے دور رہیں۔ دوسری شادی کے حوالے سے اپنے واضح موقف کا اظہار کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دیں گی کیونکہ انہیں ایسے مرد بالکل پسند نہیں جو دوسری شادی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کی زندگی کا واحد مرد ہو اور وہ اپنے شوہر کی زندگی کی واحد عورت ہوں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں مرد کے ماضی یا طلاق یافتہ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں، مگر شادی کے وقت اس کا سنگل ہونا ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026