وزیراعلیٰ کوغیر معمولی محنت، انتظامی صلاحیت دوسروں سے ممتاز کرتی ہے: مریم اورنگزیب
Web Desk
4 November 2026
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ان کی غیر معمولی محنت، باریک بینی اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتیں دیگر تمام حکمرانوں سے ممتاز کرتی ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 2 گھنٹے طویل ایک جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تمام 40 اضلاع اور 154 تحصیلوں میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی اور انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائز لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام، اسکولوں و ہسپتالوں کی صورتحال، گرین بیلٹس، فیملی پارکس، کھلے مین ہولز، اسٹریٹ لائٹس، قبرستانوں کی دیکھ بھال، آوارہ کتوں کی روک تھام اور غیر قانونی بینرز کے خاتمے جیسے تمام بنیادی اور اہم عوامی مسائل پر تفصیل سے بریفنگ لی گئی۔
سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ریڑھی بازاروں اور ماڈل مارکیٹس کو منظم کرنے، بس اڈوں کی صفائی، اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے، سڑکوں پر موجود گڑھوں کی مرمت اور خصوصی ‘روڈ مینٹیننس اسکواڈز’ کے قیام کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے زور دیا کہ گڈ گورننس صرف بڑے اور دعویدار منصوبوں کے اعلانات کا نام نہیں بلکہ گلی محلوں میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا نام ہے، اور پنجاب کو مریم نواز شریف کی صورت میں ایک متحرک، جدید اور محنتی قیادت میسر آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026