LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آ گیا

Web Desk

27 December 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں دونوں کی ممکنہ شادی سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ مختلف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں 2026 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں، جس کے بعد مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

تاہم سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر تصدیق شدہ دعووں پر یقین نہ کریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ذاتی خبر، اگر کبھی ہوئی، تو وہ خود براہِ راست شیئر کریں گی۔

سجل علی کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اورنگریزہ، گلِ رانا، یقین کا سفر، یہ دل میرا، آنگن، دھوپ کی دیوار، کچھ ان کہی، صنفِ آہن اور دیگر مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

دوسری جانب حمزہ سہیل نے بھی کم وقت میں انڈسٹری میں اپنی مضبوط شناخت بنائی۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں فیری ٹیل سیزن 1 اور 2، زرد پتوں کا بن، برنس روڈ کے رومیو جولیٹ اور دل والی گلی میں شامل ہیں۔ خاص طور پر زرد پتوں کا بن اور دل والی گلی میں سجل علی کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

سوشل میڈیا پر مداح اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم سجل علی کے بیان کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔