مارک زکربرگ نے اے آئی سے روزگار ختم ہونے کی پیشگوئی مسترد کر دی
Web Desk
29 July 2026
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے مصنوعی ذہانت (AI) سے کروڑوں افراد کی ملازمتیں ختم ہونے اور انسانیت کو درپیش خطرات کے تاثر کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ایک امریکی اخبار میں لکھے گئے اپنے مضمون میں مارک زکربرگ نے موقف اختیار کیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کا کنٹرول محض چند حکومتوں یا طاقتور اداروں تک محدود رہنے کے بجائے عام لوگوں کی رسائی میں ہونا چاہیے تاکہ نئے کاروبار اور ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہو سکیں۔ انہوں نے ان ماہرین کے خدشات پر حیرت کا اظہار کیا جو خود اس ٹیکنالوجی کی تیاری میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی اس کے خطرناک ہونے کی پیشگوئی کرتے ہیں۔ میٹا کے سربراہ کے مطابق اے آئی تاریخ کی دیگر انقلابی ٹیکنالوجیز کی طرح انسانوں کو نئی مہارتیں سیکھنے اور آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026