منیجر پاکستان ہاکی ٹیم مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ پیتے پکڑے گئے، آف لوڈ کردیاگیا
Web Desk
19 December 2025
پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید غیر ملکی دورے سے وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے جس کے بعد انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ارجنٹینا سے وطن واپسی پر ٹرانزٹ کے لیے جہاز ایک دوسرے ائیرپورٹ پر رُکا، اس معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ بتایا گیا کہ جہاز واپسی پر برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رُکا تو جہاز رُکنے پر انجم سعید نے مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کی۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے سگریٹ نوشی پر شکایت کی تو سکیورٹی عملے نے انجم سعید کو آف لوڈ کردیا، بعدازاں منیجر انجم سعید اور ایک کھلاڑی کے علاوہ باقی تمام اسکواڈ وطن واپس روانہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجم سعید کے معاملے پر پورے اسکواڈ نے خوب منت سماجت کی لیکن سکیورٹی کے عملے نے ایک نہ سنی اور سگریٹ نوشی کے حوالے سے سخت قوانین لاگو کیے اور انہیں آف لوڈ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے طارق جہانگیری کا نام اور تصویر ہٹا دی گئی دوسری جانب انجم سعید نے اس واقعے کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، میں ایک کھلاڑی کے ساتھ واپسی پر دبئی میں کام کے سلسلے میں رُکا تھا۔ واضح رہے کہ قومی اسکواڈ 2 روز قبل وطن واپس پہنچ چکا ہے جب کہ انجم سعید اور ایک کھلاڑی گزشتہ شب وطن واپس آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنی تحویل میں لیا اور جرمانہ بھی کیا، اثرو رسوخ استعمال بھی کیا گیا تاہم معاملہ جرمانے پر ختم ہوا۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026