LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

رجب بٹ اور ندیم مبارک پر جوا ایپ کی پروموشن کے کیس سے متعلق بڑی پیشرفت

Web Desk

6 January 2026

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران رجب بٹ اور ندیم مبارک کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر اس وقت ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواستوں کو انتظار میں رکھ لیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری مکمل قرار دیتے ہوئے انہیں کمرۂ عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف جوا ایپ کی پروموشن کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔