LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

ایس سی او کی بڑی کامیابی، آزاد کشمیر میں 11 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال

Web Desk

14 December 2025

آزاد جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کیلئے ایس سی او نے ٹیکنالوجی، جدت اور ترقی کی بنیاد رکھی، آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ حجیرہ میں 11 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر میں 50 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے خطہ میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط ہوئی، جدید آئی ٹی پارک میں سٹارٹ اَپس، فری لانسرز اور پیشہ ور افراد کیلئے بہترین معیاری سہولیات دستیاب ہیں، پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، بلا تعطل بجلی اور پرسکون ماحول کے ساتھ جدید آئی ٹی ایکو سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ایس سی او کی مسلسل پیش رفت سے ممکن ہوا۔

ایس سی او نے جدید آئی ٹی پارک کے ذریعے خطہ میں سٹارٹ اَپس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کو متعارف کرا دیا، ٹیکنالوجی، جدت اور روزگار کے فروغ میں ایس سی او کی خدمات آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کی علامت ہیں۔