ڈیڈ لائن ختم؛ اپوزیشن قیادت نے سر جوڑ لیے
Web Desk
18 May 2026
وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد پابندی اور حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سر جوڑ لیے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن چیمبر میں ہونے والے اس اہم ترین اجلاس کی صدارت سربراہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اور قائدِ حزبِ اختلاف (اپوزیشن لیڈر) محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کی اعلیٰ ترین قیادت اور قانونی ماہرین نے شرکت کی، جن میں درج ذیل رہنما شامل تھے:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سینیٹر بیرسٹر علی ظفرنامور ماہرِ قانون ڈاکٹر بابر اعوان
ذرائع کے مطابق، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی، ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور عدالتی احکامات کے باوجود وکلا و فیملی سے ملاقاتیں نہ کرائے جانے کے سنگین معاملے پر بیرسٹر علی ظفر اور ڈاکٹر بابر اعوان جیسے نامور قانونی ماہرین سے تفصیلی رائے طلب کی۔ اجلاس میں جاری قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے حوالے سے اپوزیشن کی مشترکہ حکمتِ عملی (Assembly Strategy) پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے گزشتہ جمعہ کو قومی اسمبلی کے فلور پر حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی قانونی ٹیم اور فیملی کی ملاقات فوری طور پر کروائی جائے۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو دی گئی یہ ڈیڈ لائن آج ختم ہو چکی ہے اور حکومت کی طرف سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اب اپوزیشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے اندر شدید ترین احتجاج کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ، ایوان سے واک آؤٹ اور کارروائی کو معطل کرنے کے لیے شدید نعرے بازی کی جائے گی تاکہ حکومت پر عالمی اور مقامی سطح پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن؛ علیمہ خان، پی ٹی آئی رہنما اور وکلا فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے
9 June 2026
گلگت بلتستان انتخابات؛ مسلم لیگ (ن) کی بڑی شکست کا تاثر درست نہیں،خواجہ سعد رفیق
9 June 2026
کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
9 June 2026
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
9 June 2026
26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 23 جون تک توسیع،
9 June 2026
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
9 June 2026
پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ
9 June 2026
شجاعت حسین کی صدر زرداری کو گلگت انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
9 June 2026