جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا رستم بازار میں بم دھماکہ
Web Desk
18 May 2026
جنوبی وزیرستان لوئر کے تجارتی مرکز وانا کے رستم بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں احمد زئی وزیر قبائل کے سربراہ (چیف) ملک طارق سمیت 3 افراد موقع پر ہی شہید، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ کارروائی ٹارگٹ کلنگ کی ایک کڑی تھی جس کا اصل ہدف ملک طارق ہی تھے۔ سیکیورٹی اور مقامی ذرائع کے مطابق، احمد زئی وزیر قبیلے کے چیف ملک طارق کی گاڑی جیسے ہی رستم بازار میں واقع ‘گلشن پلازہ’ کے قریب پارک کی گئی، تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول یا نصب شدہ بم کے ذریعے زوردار دھماکہ کر دیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کی زد میں آ کر ملک طارق کی گاڑی مکمل طور پر تباہ اور پرزے پرزے ہو گئی۔
اس افسوسناک حادثے میں ملک طارق اور ان کے ہمراہ موجود مزید دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ اردگرد موجود 4 راہگیر اور دکاندار شدید زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے فوراً بعد مقامی تاجر، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے رستم بازار اور گلشن پلازہ کے اطراف کے تمام راستوں کو سیل کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قبائلی چیف ملک طارق کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں شدید سوگ اور فضا مکدر ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی
26 June 2026
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے؛ ہلاکتیں 920 ہو گئیں، ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری، ہسپتالوں میں شدید بحران
26 June 2026
نیویارک کرائے داروں کی بڑی جیت، سٹی بورڈ نے مئیر مامدانی کی ‘کرایہ منجمد کرنے’ کی تاریخی تجویز منظور کر لی
26 June 2026
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
26 June 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
26 June 2026
یومِ عاشور پر پنجاب میں تھری ٹیئر سکیورٹی پلان نافذ، ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
26 June 2026