معمول کے چیک اپ کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی، مہیما چوہدری کا انکشاف
Web Desk
18 November 2025
بھارتی میڈیا کے مطابق ینگ ویمن بریسٹ کینسر کانفرنس 2025 سے خطاب کے دوران مہیما چوہدری نے تمام عمر کی خواتین کو باقاعدگی سے میڈیکل اسکریننگ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔
مہیما چوہدری نے بتایا کہ’2022 میں معمول کے چیک اپ کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص میرے لیے حیران کن تھی‘۔
اداکارہ کے مطابق’3 سال قبل میں سالانہ چیک اپ کیلئے گئی تھی ناکہ بریسٹ کینسر کی اسکریننگ کیلئے، کیوں کہ مجھ میں کوئی بھی ایسی علامت موجود نہیں تھی جو یہ ظاہر کرتی کہ مجھے بریسٹ کینسر ہے‘۔
مہیما چوہدری کا کہنا تھا کہ‘ کینسر ایک ایسا مرض ہے جسے آپ خود نہیں پکڑ سکتے کیوں کہ اس مرض کی تشخیص مکمل جانچ کیے بغیرنہیں کی جاسکتی، پھر چاہے کوئی مریض کتنا ہی صحت مند ہو یا نظر آتا ہو لہٰذا اگر آپ سالانہ چیک اپ کے لیے جاتے رہیں گے تو آپ اس مرض کی جلد تشخیص کے ساتھ ساتھ اس کا علاج بھی جلد کرواسکیں گے‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’اب بھارت میں بریسٹ کینسر کے علاج میں تبدیلی آگئی ہے، اب دوائیں بھی سستی ہیں اور کینسر کے بارے میں آگاہی بھی زیادہ ہے، میں نے بھی کینسر سے مضبوطی سے لڑنے والے مریضوں کی کہانیاں سن کر حوصلہ حاصل کیا تھا‘۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026