LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

ماہیکا شرما نے ہارڈک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں کی تردید کردی

Web Desk

22 November 2025

بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور سپر ماڈل ماہیکا شرما کے تعلقات کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر مبہم افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم ماہیکا نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔

افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب ماہیکا کی منگل وار پوجا میں شرکت کی تصاویر سامنے آئیں، جنہیں مداحوں نے “نئی شروعات” سے جوڑا۔ تصاویر میں انہیں انگلی میں ایک چمکتی ہوئی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا، جسے بعض صارفین منگنی کی علامت سمجھ بیٹھے۔

ماہیکا نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’انٹرنیٹ دیکھ کر لگتا ہے جیسے میں منگنی کرچکی ہوں، حالانکہ میں تو روز اچھا زیور پہنتی ہوں۔‘‘

ہارڈک پانڈیا اور ماہیکا شرما گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت بھری پوسٹس شیئر کرتے رہے ہیں۔ ہارڈک کی سابقہ شادی ناتاشا اسٹانکووچ سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا آگستیا ہے۔ دونوں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2023 میں دوبارہ شادی کی رسومات ادا کیں، تاہم 2024 میں انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ماہیکا کی وضاحت کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ دونوں کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں درست نہیں، اور جو کچھ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔