LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید

پاکستانی کمپنی نے جدید لیتھیم آئن بیٹریاں متعارف کرادیں

Web Desk

13 May 2026

پاکستان کی ایک مقامی کمپنی نے توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’میڈ ان پاکستان‘ لیتھیم آئن بیٹریاں متعارف کرا دی ہیں۔ اس اہم پیش رفت کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھی باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ بیٹریاں خصوصی طور پر رہائشی ضروریات اور روف ٹاپ سولر سسٹمز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، جو ملک میں متبادل توانائی کے حل کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بیٹریاں روایتی لیڈ ایسڈ بیٹریوں کے مقابلے میں زیادہ کارکردگی اور طویل عمر کی حامل ہیں، اور انہیں ہائبرڈ انورٹرز اور جدید انرجی مینجمنٹ سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، مقامی سطح پر لیتھیم بیٹریوں کی تیاری سے نہ صرف شمسی توانائی کے صارفین کو سستی اور پائیدار سہولیات میسر آئیں گی، بلکہ اس سے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت اور ملکی صنعت کو بھی تقویت ملے گی۔