LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم ٹرمپ نے ایران کو سفارتکاری کا موقع دینے کیلئے حملے روکے: مائیک والٹز اسحاق ڈار سے ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال حیدرآباد میں بی آئی ایس پی مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

رواں سال کا آخری سپر مون کل ہوگا، پاکستان میں واضح طور پر نظارہ ممکن

Web Desk

3 December 2025

سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔اس دوران چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔