LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اداکارہ لائبہ خان نے شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

Web Desk

31 January 2026

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے رواں ماہ اچانک اپنی شادی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، تاہم اب انہوں نے شوہر کو منظرِ عام پر لا کر سوشل میڈیا پر جاری تمام قیاس آرائیوں کا عملی جواب دے دیا ہے۔

لائبہ خان کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے 27 جنوری 2026 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ اعلان کے بعد اداکارہ نے شادی سے جڑی مختلف تقریبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل تھیں۔

تاہم لائبہ خان کی جانب سے صرف سولو تصاویر شیئر کرنے اور شوہر کو منظرِ عام پر نہ لانے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی شناخت چھپانے سے غیر ضروری بحث نے جنم لیا، جبکہ کچھ افراد نے بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے۔

اب تمام تر بحث کے بعد لائبہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ہلدی ایونٹ کی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔ تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے ناقدین اور مداحوں دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا:
“اب خوش؟ براہِ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو۔”

اداکارہ کے اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد لائبہ خان کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات دے رہی ہے۔