LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

30 January 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، جب ان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے انداز اور لک کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کرنے والی لائبہ خان کی شادی کی تقریبات باقاعدہ طور پر دعائے خیر کے بعد شروع ہوئیں۔ نکاح اور دعائے خیر کے بعد ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر چکی تھیں۔

اب اداکارہ کے برائیڈل شاور کی جھلکیاں بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ یہ تقریب لائبہ خان نے اپنی بہن اور قریبی دوستوں کے ہمراہ منائی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

برائیڈل شاور کے لیے لائبہ خان نے بلیک فلور لینتھ میکسی کا انتخاب کیا، جس کے نیٹ ٹاپ پر نفیس چمکدار سیکوئنز اور باریک موتیوں کا کام نمایاں تھا۔ انہوں نے اپنے لُک کو سلور ٹیاڑا، ہلکی جیولری، نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ مکمل کیا۔ اس موقع پر ان کی بہن ایمان خان بھی بلیک لباس میں ہم رنگ نظر آئیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان پاکستان کی مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراہ اور بیلگام شامل ہیں۔