LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور: اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی ہلاکت کو پولیس نے خودکشی قرار دے دیا

Web Desk

6 September 2026

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں معروف ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس ذرائع نے جائے وقوعہ سے ملنے والے ابتدائی شواہد اور معائنے کی بنیاد پر موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ارشمہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ متوفیہ احمد ہاسٹل کے فلیٹ نمبر 203 میں اکیلی رہائش پذیر تھیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی یہ فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے مراحل سے گزارنے کے بعد باضابطہ طور پر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ موت کی حتمی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جسمانی نمونے فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ارشمہ کی لاش چند روز قبل ان کے بند فلیٹ کے اندر سے پراسرار حالت میں برآمد ہوئی تھی جس پر مختلف خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔